Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، رواں سیزن مون سون میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شام سے پنجاب اور خیبرپختونوا کے بیشر علاقوں، اسلام آباد، قبائلی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
رواں سال ملک میں معمول سے زیادہ مون سون بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی، اگست، ستمبر کے دوران ملک بھر میں مون سون بارش معمول سے 10 سے 20 فیصد زیادہ ہوں گی۔