چوہدری نثارخود کو شہنشاہ اور اداروں کو رعایا سمجھتے ہیں،سعید غنی

شائع 23 دسمبر 2015 01:11pm

اسلام آباد:سینٹرسعید غنی کہتے ہیں کہ چوہدری نثارخود کو شہنشاہ اور اداروں کو رعایا سمجھتے ہیں،وفاق کا سندھ حکومت کو خط صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے۔

پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے چوہدری نثارطے کرچکے ہیں کہ وہ شنہشاہ ہیں ادارے ا ن کی رعایا ہے اور وہ ہی دہشتگردی کے خلاف چیمپیئن ہیں، پیپلزپارٹی دہشتگردوں کی ہمدرد ہے،جبکہ بیت اللہ محسود کے مرنے پرچوہدری نثارنے ماتم کیا تھا۔

رینجرز کے اختیارات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے رینجرزکے کچھ اختیارات پرنظررکھنے کا اختیاروزیراعلیٰ سندھ کودیا ہے، وفاق نے سندھ حکومت کو منظورشدہ قرارداد سے متعلق خط بھیجا،جووفاق کا خط صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا رینجرزسے متعلق بیان ان کا اپنا موقف ہے،،لیکن سیاسی لڑائی میں اداروں کوبیچ میں نہ لایا جائے۔

Read Comments