تحریک انصاف کو تنہا کرنے کی حکومتی خواہش سے بخوبی آگاہ ہیں،شاہ محمود قریشی

شائع 12 جون 2016 04:39pm

بنی گالا:تحریک انصاف نے ٹی او آر پر اپوزیشن جماعتوں سے منگل کو مزید مشاورت کرنے اورعید کے بعد پاناما لیکس کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کافیصلہ کرلیا۔

بنی گالا میں ہونے والی ملاقات  میں ٹی او آر کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ شاہ محمود اورعمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ اجلاس کی تیاری پراتفاق کرلیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ تحریک انصاف کو تنہا کرنے کی حکومتی خواہش سے بخوبی آگاہ ہیں۔

شاہ محمود نے بتایاکہ  منگل کو حزب اختلاف کے قائدین سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

Read Comments