طورخم سرحد پر پاک افغان فورسزمیں جھڑپ، 13افرادزخمی

اپ ڈیٹ 13 جون 2016 10:16am

طورخم:طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کےدرمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایف سی اور خاصہ دار فورسز کے اہلکاروں سمیت 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولے قریبی آبادی میں گرے ،لنڈی کوتل بازاراورطورخم میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا،جبکہ دوسوخاندانوں کو اب تک محفوظ مقام پرمنتقل کیا جاچکا ہے۔

پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان کی جانب سے فلائی اوور پل اور گیٹ لگانے پرافغا ن فورسز نے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔

https://youtu.be/byhGEXx-VI0

 پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی،فائرنگ کے تبادلے میں سرحد کے قریبی پہاڑوں پر پرآگ لگ گئی،  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹر اسپتال لنڈی کوتل اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے طورخم بارڈر پر ایک سیکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ،گیٹ لگانے کی وجہ سے افغان فورسسز میں اشتعال پھیلا اور انہوں نے فائرنگ کرڈالی۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق، 9 بجکر 20 منٹ پر طورخم بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوا۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے موثر طور پر افغان فائرنگ کا جواب دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق، طورخم بارڈر سے اکثر دہشت گرد آتے جاتے ہیں جن کی  نقل و حرکت روکنا بہت ضروری ہے۔

طورخم بارڈر پرکشیدگی کے باعث پاکستانی سیکیورٹی فورسز نےلنڈی کوتل بازاراورطورخم میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

پاک افغان بارڈر کے قریب علاقے باچا مینہ سے 200 خاندان نقل مکانی کرگئےہیں۔

 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ،پاک اور افغان حکام کے درمیان ابتدائی بات چیت کے آغاز پر دونوں جانب سے بکتر بند گاڑیوں کو 500میٹرپیچھےکردیاگیاہے۔

Read Comments