ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے سب سے چھوٹے بیٹے ابراہم خان محض 3 سال کی عمر میں وہ شہرت حاصل کر چکے ہیں جسے پانے کیلئے پوری عمر گزر جاتی ہے۔
ابراہم نہ صرف شاہ رخ کے بلکہ پورے بھارت کے سب سے لاڈلے اور پیارے بچے کا درجہ حاصل کر چکے ہیں ،ان کی اس شہرت میں بہت بڑا ہاتھ اُن کے والد شاہ رخ خان کا ہے۔
شاہ رخ آئے روز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ابراہم کی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جو لوگوں میں بیحد مقبول ہو جاتی ہیں ۔
اب ابراہم تصاویر کھنچوانے میں اتنے ماہر ہو گئے ہیں کہ انہیں پوز دینے کیلئے کہنا ہی نہیں پڑتا ،حال ہی میں ابراہم نے ایک 'کول راک اسٹار' کا پوز دیا جسے دیکھ کر شاہ رخ کے ساتھ سب لوگ دنگ رہ گئے۔
تصویر میں ان کے ساتھ ان کی ہی عمر کی ایک بچی نظر آرہی ہے،دونوں نےبہت خوبصورت چشمہ پہنا ہوا ہے،تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ابراہم اس جگمگاتی دنیا میں بہت جلد سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا