شائع 13 جون 2016 06:32am

رتیش دیش مکھ نے کیا اہم اعلان

ممبئی:بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا کے یہاں رواں  ماہ 1 جون 2016 کو ایک بہت ہی خوبصور ت بچے نے جنم لیا ۔

یہ بچہ ان کی زندگی میں خوشیوں کی بہار لے کر آیا ہے تاہم اس سے پہلے ریان ان کی زندگی میں ننھے فرشتے بن کر آچکے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق رتیش نے  گزشتہ ہفتے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پراپنے چھوٹے بیٹے کانام اپنے مداحوں اور چاہنے والوں  کے ساتھ شئیر کر کے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع دیا ہے۔

رتیش اور جینیلیا نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام 'راحیل ' رکھا ہے جو ان کے بڑے بیٹے ریان سے کافی ملتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ،جبکہ 2014 میں ان کے بڑے بیٹے ریان نے ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا تھا۔

Read Comments