سندھ ہائیکورٹ:گلشن اقبال میں سپر اسٹورکی بندش کا حکم منسوخ

اپ ڈیٹ 13 جون 2016 08:12am

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال میں سپراسٹورکی بندش کا حکم منسوخ کردیا۔عدالت سپراسٹورکھولنے کی اجازت دیدی۔

سندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال میں قائم سپراسٹورکی بندش کے معاملے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے سپراسٹورکوسہ پہر3 بجے سے رات 9:30بجے تک بند رکھنے کا حکم منسوخ کرتے ہوئے اسٹورکھولنے کی اجازت دیدی۔

دوران ایس ایس پی ٹریفک سے مکالمے میں عدالت کا کہنا تھا کہ  لوگ پارکنگ کرتے ہیں تویہ آپ کی ناکامی ہے۔پارکنگ کے باعث ٹریفک کا مسلہ پیداہونے پرکسی کو کاروبارسے نہیں روکاجاسکتا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جوگاڑی پارک کرے اسے اٹھائیں یاٹائرسے ہوا نکال دیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسٹورغیرقانونی ہے توسندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کارروائی کرے۔27 مئی سے کھلنے والے سپراسٹورمیں شاپنگ کیلئے آئے خریداروں کی جانب سے سڑک پرگاڑیاں کھڑی کرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثرہورہی تھی۔جس پرانتظامیہ نے اسٹور سہ پہر3 بجے سے رات 9:30بجے تک بند رکھنے کا حکم دیاتھا۔

Read Comments