الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری ،حکومت اور اپوزیشن کےرابطےشروع

شائع 13 جون 2016 10:44am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن نے رابطے شروع کردیئے ۔ خورشید شاہ نے پرویزرشید کوپارلیمانی کمیٹی کیلئے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کرا دی ۔

الیکشن کمیشن کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئینی بحران کا خطرہ پیدا ہواتو حکومت کو بھی خیال آگیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا ۔

پرویزرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کومکمل کیا جائےاور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نام تجویزکرے ۔

 جس پرخورشید شاہ نے جلد نام بھجوانے اورحکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ اپوزیشن نے کمیٹی کیلئے نام حکومت کوبھجوا دیئے ۔

Read Comments