Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لنڈی کوتل :پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت پر افغان ناظم المور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چند گھنٹے کی خاموشی کے بعد افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے حالات پھر کشیدہ ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
لنڈی کوتل بازار اور طورخم میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ ادھر پاک فوج نے طورخم بارڈ پر زیر تعمیر سیکیورٹی گیٹ کا نقشہ جاری کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سیکیورٹی گیٹ پاکستانی حدود میں سینتیس میٹر اندر تعمیر ہو رہا ہے جو سرحد عبور کرنے والوں کی نگرانی کے لئے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس گیٹ کی تعمیر سے دہشت گردوں کی نقل حرکت روکنے میں مدد ملے گی۔