Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
گلشن اقبال اور محمودآباد سے پولیس نے 3ملزمان کو گرفتارکرلیا،اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
کراچی کے علاقے لیاری شاہ بیگ لین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
گلشن اقبال میں پولیس نے منگل کے روز ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ،دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
ادھر محمود آباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔