اوکاڑہ:مبینہ پولیس مقابلےمیں2 ڈاکو ہلاک،4 فرار

شائع 14 جون 2016 05:30am

اوکاڑہ :اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکوہلاک ہوگئے جبکہ 4فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، اوکاڑہ کے نواحی قصبہ قربان شاہ میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکومارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4ڈاکوفرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں تاہم پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments