Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کیلئے ضابطہ کار کمیٹی کا 8واں اجلاس آج شام 3 بجے ہوگا،کمیٹی میں شامل اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ ڈیڈلاک برقرار ہے۔
پانامالیکس کی تحقیقات سے متعلق قائم کمیٹی کا 8واں اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ٹی او آر طے کیے جائیں گے ،ٹی او آر پر اتفاق کے بعد انکوائری کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔
حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیڈلاک نہیں، اپوزیشن کے ضابطہ کار کے جواب میں متبادل تجاویز پیش کی ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے ٹی او آر سے متعلق بہت سے معاملات کا دارومدار وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر ہے، پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی کراچی میں ٹی او آرز کمیٹی کے مستقبل کے حوالے سے پارٹی چیئرمین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔