شائع 14 جون 2016 06:33am

لولیا وینچرنے سلمان خان پر پابندی لگادی

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان رومانیہ کی ماڈل لو لیا وینچر کے ساتھ نزدیکیاں بڑھاکر کافی مشکل میں آگئے ہیں،سلمان کو لو لیا سے دوستی کرنے کی کافی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

سلمان بولی وڈ میں دوستی نبھانے کیلئے مشہور ہیں ،ان کی لسٹ میں خواتین دوستوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،سلمان کی یہ عادت ہے وہ کبھی بھی کسی کو انکار نہیں کر سکتے۔

اکثر وہ اپنی کسی دوست کو فلم میں کاسٹ کروا رہے ہوتے ہیں ،یا انہیں فلم میں کام دلوانے کا وعدہ کر رہے ہو تے ہیں

ان کی اسی عادت کے باعث وہ خواتین میں بیحد مقبو ل ہیں۔

بجرنگی بھائی جان کی فلم 'جے ہو' کی ساتھی اداکارہ ڈیزی شاہ  سلمان اور ان کے گھر والوں سے بیحد قریب ہیں ،اور اکثر ان کے گھر جاتی رہتی ہیں ،تاہم لو لیا کو یہ بات زیادہ پسند نہیں آئی۔

انہوں نے سلمان کو ڈیزی کے ساتھ فاصلہ بنائے رکھنے کا کہا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ لو لیا سلمان کی اور کن کن باتوں پر پابندی لگا تی ہیں۔

بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا

Read Comments