شائع 14 جون 2016 07:17am

کرشنا نے کپل  کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا ؟

ممبئی:بولی وڈ کے مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک  کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کپل کا شو لوگ پسند کریں تاہم میرا شو ان سے زیادہ مقبول ہو۔

زی نیوز کے مطابق کرشنا اور کپل بھارت کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار ہیں ،جو تقریباً ایک جیسے فارمیٹ کا شو الگ الگ چینل سے کرتے ہیں۔

اکثر دونوں کے درمیان سرد جنگ دیکھنے میں آتی ہے،حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرشنا کا کہنا تھا کہ 'وہ چاہتے ہیں میراشو(کامیڈی نائٹ بچاؤ) کپل شرما کے پروگرام(دی کپل شرما شو) سے زیادہ مقبول ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کپل کا شو سونی چینل پر نشر ہوا تو میں نے سوچا اب ہمارے درمیان کڑا مقابلہ ہو گا،میں چاہتا تھا لوگ ان کا شو پسند کریں لیکن ہمارے شو کو زیادہ سراہا جائے۔

انہوں نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں کپل سے بڑا اداکار بننا چاہتا ہوں ،میں چاہتا ہوں لوگ کپل سے زیادہ مجھے پسند کریں۔

واضح رہے کہ کرشنا بھارتی چینل کلرز پر 'کامیڈی نائٹ بچاؤ' اور' کامیڈیا نائٹ لائیو' کے نام سے دو شوز کرتے ہیں ،جبکہ کپل سونی سے 'دی کپل شرما شو ' کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

Read Comments