افغان فورسزکی فائرنگ سےزخمی ہونے والے میجرعلی جواد شہید

شائع 14 جون 2016 10:21am

خیبرایجنسی:پاک افغان سرحد طورخم پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجرعلی جواد چنگیزی شہید ہوگئے، شہید میجر علی جواد سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 افغان فورسز نے سرحد پر چیک پوسٹ قائم کے خلاف بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تھی۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر، لیفٹننٹ اور 6 ایف سی اہلکاروں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 فائرنگ کے واقعے کے باعث پاک افغان باڈر طورخم پر آج تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔

طورخم بازار میں کرفیو نافذ ہے تاہم لنڈی کوتل بازار کھل گیا ہے ،کشیدہ صورتحال کے باعث باچا مینہ کے علاقے سے 200خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔

Read Comments