Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔ ٹی او آر نہ مان کر حکومت خود اپوزیشن کو دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زردرای نے حکومت کو پھر تنقید کا نشانہ بنانا،ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔نوازشریف سے سمجھوتا ہوگا نہ ہی کوئی رعایت، مفاہمت حکومت سے نہیں اب اپوزیشن سے ہوگی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اپوزیشن کے ساتھ جہاں چلنا پڑا چلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے رہنماوٴں کو ہدایت کی کہ اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مانیں تو وہ ڈٹ جائیں۔ ان کہنا ہے کہ پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام میں جائیں۔ٹی او آر نہ مان کر حکومت خود اپوزیشن کو دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔