Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے آسٹریا، ارجنٹائن اور ترکی کے وزراء خارجہ کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے حوالے سے حمایت کی درخواست کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی درخواست پر حمایت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے آسٹریا، ارجنٹائن اور ترکی کے وزرائے خارجہ کو ٹیلیفون کیا ہے۔
ٹیلی فونک بات چیت میں این ایس جی کلب میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔