Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،۔شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل آ رہا ہے،وزیر دفاع نے افغانستان سے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
خواجہ آصف نے واضح کہا کہ 'اگر ہمارا خون بہے گا تو اس کا حساب دینا پڑے گا'،اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،ہمیں اپنی سرحدیں محففوظ بنانی ہیں، بارڈر مینجمنٹ نہ کرنے دی گئی تو معاملہ مزید بڑھ جائے گا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود ہے اور اسے افغان اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان اور خطے میں امن قائم کیا جبکہ سولہ ممالک افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکے۔
پاک فوج کی قربانیوں سے قائم ہونے والے امن کو دشمن چھیننا چاہتے ہیں، جو ناکام ہوں گے۔