خزانہ اسکینڈل:مشتاق رئیسائی مزید14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

شائع 15 جون 2016 08:21am

کوئٹہ:بلوچستان میں خزانہ اسکینڈل میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو ان کے ساتھی سمیت مزید 14روزکے  ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

خزانہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق اکاؤنٹ آفیسر ندیم اقبال کا 14 دن کا ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں ندیم اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ندیم اقبال گردے کے مرض میں مبتلا ہیں ایک چھوٹا آپریشن بھی ہوچکا ہے مزید ٹیسٹ کی سہولت نہیں دی گئی جبکہ مشتاق رئیسانی نے عدالت میں بیان دیا کہ ان کی ایک آنکھ کا علاج ماہر امراض چشم سے کرایا جائے اوررشتہ داروں سے ہفتے میں دو دن ملاقات کرائی جائے۔

 جس پر نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کرایا جاتا ہے اور صحت سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

نیب کی جانب سے ملزمان کو مزید 14 دن کا ریمانڈ لینے دینے کی استدعا عدالت نے قبول کرتے ہوئے مزید 14 دن کیلئے نیب کے حوالے کردیا، سماعت 28 جون کو ہوگی۔

Read Comments