Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیبرایجنسی:پاک افغان بارڈر طورخم پر چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔ گزشتہ رات افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستان کے مزید 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
طورخم سرحد پر گیٹ کی تعمیر کے خلاف افغانستان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔4 روز سے کشیدگی برقرار ہے ۔
پاکستان نے سرحد پر گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے ،سرحد پر کشیدگی کے باعث لنڈی کوتل میں کاروبار مکمل طور پر ٹھپ اور عوام پریشان ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں اور میڈیا کو مچنی چیک پوسٹ سے آگے جانے روک دیا ہے۔سرحد کے دونوں اطراف کھڑی سیکڑوں مال بردار گاڑیوں میں سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب افغان سلامتی کونسل نے طورخم تنازع سفارت کاری سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
افغان صدر اشرف غنی کی زیر صدارت کابل میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔جس میں شرکاء نے اعتراف کیا کہ تنازع جنگ کے ذریعے حل نہیں ہوگا، سفارتی ذرائع ہی واحد حل ہے۔
ادھر پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخلوال نے ٹوئٹر پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کشیدگی کا حل طاقت نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔