Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لودھراں:لودھراں کے حلقے ایک سو چون میں ہونے والا دوہزار پندرہ کا آخری ضمنی الیکشن پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگیا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔لودھران میں ضمنی الیکشن پرامن انداز میں ہوگیا۔پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔دونوں امیدوار سارا دن کارکنوں کے ایک بڑے جلوس کے ساتھ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود مختلف علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔دونوں جماعتوں کے کارکن موٹر سائیکل اور کار ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نعرے بازی کرتے دیکھے گئے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر کارکن ایک دوسرے سے الجھتے رہے تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔رواں سال کے دوران ہونے والے ضمنی انتخابات کے مقابلے میں حلقہ این اے ایک سو چون میں ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دن بھر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہی۔
لودھراں:لودھراں کے حلقے ایک سو چون میں ہونے والا دوہزار پندرہ کا آخری ضمنی الیکشن پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگیا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
لودھران میں ضمنی الیکشن پرامن انداز میں ہوگیا۔پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔دونوں امیدوار سارا دن کارکنوں کے ایک بڑے جلوس کے ساتھ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔
الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود مختلف علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔دونوں جماعتوں کے کارکن موٹر سائیکل اور کار ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نعرے بازی کرتے دیکھے گئے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر کارکن ایک دوسرے سے الجھتے رہے تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
رواں سال کے دوران ہونے والے ضمنی انتخابات کے مقابلے میں حلقہ این اے ایک سو چون میں ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دن بھر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہی۔