Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آپریشن ضرب عضب کو 2سال مکمل ہوگئے۔ اس عرصے میں پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ ڈالی۔ 90فیصد علاقہ بھی کلیئر کرالیا گیا۔
آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں پر کاری ضرب ثابت ہوا،آپریشن میں 3700دہشت گرد وں کو ہلاک ،22ہزار سے زائد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 900ٹھکانے تباہ کئے گئے۔
دو ہزار چودہ میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع ہونےوالے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے۔
اس مختصر عرصے میں پاک فوج نے 90 فیصد علاوہ دہشت گردوں سے خالی کرایا،آپریشن کے دوران 500افسران و اہلکاروں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور دہشت گردوں کی کمر توڑدی۔
آپریشن کی 2 سالہ کامیابی پر وزیراعظم نواز شریف کا لندن سے بیان سامنے آیا،جس میں انہوں نے اسے عزم و ہمت اور استقلال کی داستان قرار دیااور کہا کہ دہشت گرد جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ ہوں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شہدا کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ملک دشمنوں کو واپس نہیں آنے دیں گے۔انٹیلی جنس بیس آپریشن اور کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے۔