Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ تورخم بارڈرپرکشیدگی دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہے،جس کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے ،سرحدوں پربارڈرمینجمنٹ اہم ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے تشویش کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ حالیہ کشیدگی دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے لیے نقصان دہ اوردوستی کی روح کے خلاف ہے اس لیے پاکستان افغانستان کوحالیہ کشیدگی مذاکرات کےذریعے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
سرتاج عزیزکا کہنا تھاکہ سرحد پربارڈرمینجمنٹ اورسیکیورٹی دونوں ممالک کیلئے یکساں طورپراہم ہے ،عوام کی نقل وحرکت ، ٹرانسپورٹ کی مانیٹرنگ اورغیرقانونی سرگرمیوں کوروکنے کیلئے بارڈرمینجمنٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
بارڈرپردہشت گردی کی روک تھام کیلئے افغانستان تعاون کرے جب تک بارڈرکنٹرول نہیں ہوگا تب تک امن کا قیام ممکن نہیں ہے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے طورخم بارڈرپرمیجرعلی جواد کی شہادت پرورثا سے تعزیت بھی کی۔