Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے طور خم بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت پر افغانستا ن سے شدید احتجاج کیا ہے۔افغان فورسز کی طورخم بارڈر پر جارحیت پر افغان سفیر عمر ز خلوال کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ان سے جارحیت پر بھرپور انداز میں احتجاج کیا گیا ۔
اس سے قبل طور خم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کے دوران افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ سے میجر جواد علی شہید ہوگئے ،تاہم گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر فوبارہ گیٹ کے تعمیر کے دوران افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کی گئی تھی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا ،تاہم اب دفتر خارجہ کی طرف سے افغان سفیر کو بلاکر اس حوالے سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیاہے۔
دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انسداد دہشت گردی کیلئے بارڈرمنیجمنٹ پر زور دیاہے اور کہاہے کہ مسئلہ حل کرنے کیلئے پاک افغان مذاکرات ضروری ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے افغانستان تعاون کرے کیونکہ بارڈر کے عدم کنٹرول تک امن کا قیام ممکن نہیں ۔