سندھ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن ملتوی

شائع 15 جون 2016 04:40pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کے باعث چیف الیکشن کمیشن سرداررضا نے سندھ کے میئراورڈپٹی مئیرکے انتخابات ملتوی کردئیے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق چیف الیکشن کمیشن سرداررضا خان نے الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے پرسندھ کے میئراورڈپٹی مئیرکے انتخابات ملتوی کردئیے ہیں۔

کے پی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات سمیت سندھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات بھی ملتوی کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ایس چودہ میں ضمنی انتخابات بائیس جون کو ہونا تھے اورانتخابات الیکشن کمیشن کے غیرفعال ہونے کی وجہ سے کئے گئے۔

Read Comments