عوام نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا،انہیں اختیارات بھی ملنے چاہیں،سراج الحق
منصورہ کے ٹیچنگ ہسپتال کے ملازمین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل نہ کرنے والوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں ہے،اگر عوام ووٹ کے ذریعے کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے تو چند ادارے اصلاح نہیں کر سکتے،نیب خود علاج کے قابل ہے جو طاقتور مجرموں سے مک مکا کر کے کیس کو دفن کر دیتا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر اداروں کی ناکامی کے بعد کراچی میں رینجرز تعینات کی گئی،سندھ میں گورنر راج نافذ ہوا تو یہ سندھ تک محدود نہیں رہے گا،ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا ہے انہیں اختیارات بھی ملنے چاہیں،یہ ان کا آئینی حق ہے۔
Read Comments