شائع 16 جون 2016 07:13am

کیا آپ جانتے ہیں عالیہ کو پہلی نظر میں کس سے پیار ہوگیا؟

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اور چلبلی ادکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'اڑتا پنجاب' کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فلم کاا سکرپٹ دیکھ کر مجھے پہلی نظر میں اس سے پیار ہو گیا ،اسکرپٹ پڑھ کر اندازہ ہوا کہ یہ وہ مسئلہ ہے جس پر ہم سب کو بات کرنی چاہئے۔

فلم  کا موضوع ہمارے ملک کے گرد گھومتا ہے،میں نے اس سے پہلے کبھی ا س طرح کے مسائل پر مبنی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

شوٹنگ کی ابتداءمیں مجھے یہ خوف لاحق تھاکہ کیا میں اس کردار کیلئے صحیح ہوں ،اور کیا میں یہ کردار نبھا پاؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہاری لڑکی کا کردار نبھانے کیلئے مجھے بہت محنت کرنی پڑی ہے،اس کے علاوہ میں نے منشیات پر مبنی بہت سی فلمز اور ڈاکیو مینٹریز دیکھی ہیں تاکہ اپنے کردار سے مکمل طور پر انصاف کرسکوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اپنے ظاہری حلیے کو تبدیل کیا اور اس میں مجھے کوئی پریشانی پیش نہیں آئی۔

مجھے یقین ہے دیکھنے والوں کو میرا کردار بہت پسند آئے گا ،کیونکہ یہ ایک  دلچسپ کردار ہے۔

فلم میں عالیہ کے علاوہ شاہد کپور،کرینہ کپور،دلجیت اور ستیش کوشک اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم رواں ماہ 17 جون 2016 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا

Read Comments