حلیمہ قتل کیس:شواہد نہ ملنے پر ملزمہ سونیا کورہا کرنےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 16 جون 2016 08:02am

کراچی:حلیمہ قتل کیس میں پولیس نے شواہد نہ ملنے پر ملزمہ سونیا کورہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں ایدھی سینٹرمیں موجود معصوم بچے عبداللہ کی ماں کے قتل میں ملوث ملزمہ سونیا کوپولیس نے شواہد نہ ملنے پررہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق ،ملزمہ سونیا کوضابطہ فوجداری کی دفعہ 497  کے تحت  رہا کیا جائے گا،تفتیشی افسرمقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے گا ۔

 تفتیشی افسر کے مطابق حلیمہ قتل میں ملزمہ سونیا کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔ سونیا کو رہائی کے بعد بھی شامل تفتیش رکھا جائے گا ۔

Read Comments