Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کوپراسیکیوٹرکی تعیناتی کیلئے 30جون تک مہلت دے دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل وسیم رانجھا سے استفسارکیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرکیوں تعینات نہیں کررہی۔
ایف آئی اے نے پراسیکیوٹرتعیناتی کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئےکیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کردی۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرپراسیکیوٹرتعینات نہ ہواتوعدالت ریکارڈ دیکھ کرفیصلہ سنا دے گی۔
آج عدالتی دائرہ اختیارسے متعلق متفرق درخواستوں پربحث ہونا تھی، لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتی کارروائی تعطل کا شکارہے۔