شائع 16 جون 2016 12:41pm

ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلا چینی ریسلر شامل کر لیا گیا

ڈبلیو ڈبلیو ای نے پہلی بار چائنہ کی پی پی ٹی وی اسٹریمنگ سروس کے ساتھ ملٹی ائیر ڈیجیٹل ڈسٹریبیوشن ڈیل سائن کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا پہلا 'بِن وینگ' نامی چائینیز ریسلر بھی سائن کرلیا۔

6 فٹ 3 انچ کی لمبائی کے ساتھ 220 پاؤنڈ وزنی بن وینگ پچھلے دو سال سے جاپان کے 'انوکی جینوم' میں ٹریننگ کر رہے ہیں جس کی بنیاد ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیمر اینٹونیو انوکی نے رکھی تھی۔

Read Comments