شائع 16 جون 2016 12:45pm

 جیکولین نے سکھ برادری کو غصہ دلا دیا

بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سکھوں کی مذہبی علامت'کرپان' پہننا مہنگا پڑگیا۔

روہت دھون کی فلم 'ڈشوم' کے پہلے گانے 'سو طرح کے' کے ٹیزر میں جیکولین فرنینڈس مختصر لباس میں اپنی کمر کے گرد کرپان پہنے دکھائی دیں۔ جس سے سکھ کمیونٹی میں بے چینی پھیل گئی۔

گردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجندرسنگھ سرسہ نے سنسر بورڈ کے چیئرمین پہلاج نہالانی کو لکھے گئے خط میں فلم سے یہ گانا  نکالنےاور ساتھ ہی فلم کی ٹیم اور ڈائریکٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سکھ برادری کے نزدیک کرپان کومذہبی اہمیت حاصل ہے۔ یہ ان پانچ چیزوں میں سے ایک ہے جو سکھ برادری میں مذہبی عقیدت کے طور پر پہنا جاتا ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments