ممبئی:اداکار ورون دھون اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ جیکولین فرنینڈیس نے فلم ڈیشوم کے گانے کے دوران جو چیز پہنی ہوئی ہے وہ کرپن ہے۔
ممبئی میں کسی موقع پر جب ورون دھون سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ کرپن نہیں بلکہ عربی تلوار ہے ۔ وہ خود پنجابی ہیں اور ان کے بھائی (ہدایت کار روہت دھون ) بھی، لہٰذا وہ ایسا کچھ بھی نہیں کریں گے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے۔
فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالاکا کہنا تھا کہ انہوں نے خبر پڑھی کہ سکھ برادری اس بات کی مذمت کر رہی ہے کہ جیکولین کیسے مختصر لباس میں کرپن جیسی چھوٹی تلوار پہن کر رقص کرتی دکھیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مراکش میں گانا فلمایا، تو کرپن استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک بار وہ گانا دیکھ لیں ، انہیں سمجھ آجائے گا۔ انہوں نے جھلک دیکھی ہے اور سمجھے کہ وہ کرپن ہے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز