Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد:متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی ہونے پرحیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر میں الیکشن کمیشن کے ریجنل آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
حیدرآباد میں الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس کے باہر ہونے والیاحتجاجی مظاہرے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت ایم کیوایم کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین نے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔
میرپورخاص میں بھی ایم کیوایم نے ڈویژنل الیکشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سکھرمیں بھی میئر کے انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔