Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل گرل ایان علی نے وفاق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں امیگریشن حکام، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں ایان نے وفاقی حکومت پر توہین عدالت کا الزام عائد کردیا۔
انھوں نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا کہ عدالت میں سیکرٹری داخلہ نے بیان دیا تھا نام دوبارہ شامل نہیں کیاجائیگا۔لیکن عدالتی حکم پر میرا نام ای سی ایل سے ہٹانے کے بعد دوبارہ شامل کرلیا گیا۔
ایان علی نے کہا کہ ائیرپورٹ پرامیگریشن حکام نے بتایا کہ انھیں اوپر سے حکم ملا ہے۔توہین عدالت کی درخواست میں امیگریشن حکام۔ وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو فریق بنایاگیاہے۔