Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 17افراد کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار افراد میں کئی ملزمان بھی شامل ہیں۔
رات گئے کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک19 میں واقع ایک رہائشی عمارت کا رینجرز نے گھیراؤ کیا ،سرچ آپریشن کے دوران عمارت سے 6افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ،گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔
گلستان جوہر ہی میں پولیس نے گینگ وار کے ملزم طاہر عرف کلر کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ادھر جمشید کوارٹرز پولیس نے نشترروڈ سے مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو دھر لیا۔ ملزم نے 3ہٹی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کیا تھا۔
اتحاد ٹاون پولیس نے مدینہ کالونی میں ایک کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
دوسری جابب درخشاں پولیس نے سی ویو کے قریب ون ویلنگ کرنے والے 6نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔