ممبئی: آج کا دور سوشل میڈیا اور نئی ٹیکنا لوجی کا دور ہے،لوگ ایک دوسرے کو اپنی تصاویر اور مختلف سرگرمیاں منٹوں میں بھیجتے ہیں اور اگر یہ تصاویر مشہور شخصیات کی ہوں تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ انہیں فولو کرتے ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار شاہ رخ خان ،سیف علی خان ،امیتابھ بچن وغیرہ کے بچے آج ان سے بھی زیادہ مشہور ہیں اور اس کا کریڈٹ سوشل میڈیا کو جاتا ہے۔
انسٹا گرام سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ہےجس میں آپ اپنی تصویر کے ساتھ کوئی مزیدار سا پیغام بھی لکھ سکتے ہیں،جو آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔
بولی وڈ کے مشہور بچے جن میں آریان خان،نویا نندا، سارا خان وغیرہ شامل ہیں باقاعدگی سے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انسٹا پر شئیر کرتے ہیں ۔
یہ ہی وجہ ہے کہ فلموں میں قدم رکھنے سے قبل ہی لاکھوں کی تعداد میں لوگ انہیں فولو کرتے ہیں ،اگر آپ چاہتے ہیں کہ ان مشہور بچوں کی ہر حرکت پر آپ کی نظر ہو تو فوراً سوشل میڈیا جوائن کرلیں۔
بشکریہ :بولی وڈ لائف ڈاٹ کام