Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبر پختونخوا میں بارشوں اور طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق،خیبر پختونخوا میں آندھی کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 11افراد ہلاک ہوئے جبکہ 70زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ،پشاور میں 6، نوشہرہ میں 1 ، مردان اور بنوں میں 2 ، 2 افراد ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے ان علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق تو کچھ نہیں بتایا البتہ ادارے کا یہ ضرور کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔