ایم کیو ایم کے لندن میں 70 سے زائد بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

اپ ڈیٹ 17 جون 2016 10:35am

لندن:ایم کیو ایم کے لندن میں 70سے زائد بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 26اکاؤنٹ ایم کیو ایم قائد کے نام پر ہیں ۔

بی بی سی کے مطابق ،برطانوی پولیس نے  پاکستان کو دستاویزات فراہم کردی ہیں اور ایف آئی اے سے نائن زیروپر چھاپے کے دوران ملنے والے اسلحے اور بھتہ خوری سے متعلق تفصیلات بھی مانگی ہیں ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ،6برطانوی اہلکاروں نے حال ہی میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اسکارٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ایف آئی اے کو جو دستاویزات فراہم کی گئیں ہیں،ان میں آپریشنل اور بند دونوں قسم کے اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں ۔

برطانوی پولیس منی لانڈرنگ کے علاوہ عمران فاروق قتل کیس میں بھی پیشرفت سے آگاہی چاہتی ہے،پولیس محسن علی کو برطانیہ لے جانا چاہتی ہے ۔

برطانیہ نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ملنے والے اسلحے اور رقوم سے متعلق معلومات طلب کی ہیں  ایم کیو ایم کی بھتہ خوری میں ملوث ہونے سے متعلق خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق کے بارے میں بھی سوال کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

Read Comments