Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ڈاکٹر عاصم حسین کے بعد شاہد حامد قتل کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن منہاج قاضی کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آیا۔
ملزم کا دعوٰی ہے کہ سابق گورنر حکیم سعید کے قتل کے وقت وہ ایم کیو ایم کے رابطے میں نہیں تھا۔
آج نیوزکو موصول ہونے والی انتہائی مختصر دوانیہ کے ویڈیو بیان میں ملزم منہاج قاضی عرف اسد سے حکیم سعید قتل کیس کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
https://youtu.be/FfhX49NLz1k
ملزم نے جواب میں بتایا کہ جب حکیم سعید کا قتل ہوا اس وقت وہ ایم کیو ایم کے رابطے میں نہیں تھا،اطلاع ہے ذوالفقار حیدر، اے پی ایم ایس او کا چیئرمین محمود صدیقی، شاکر لنگڑا، ندیم موٹا، عامر عرف پاشا اور لیاقت آباد والے عامر نے قتل کیلئے معاونت پر گرفتار ہوئے تھے۔
اس بیان سے قبل گزشتہ 2 روز کے دوران سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے 2مختصر ویڈیو بیانات بھی منظر عام پر آچکے ہیں، لیکن قانونی حیثیت نا ہونے کے باعث سیاسی جماعت ان بیانات کو زیادہ توجہ نہیں دے رہیں۔