شائع 17 جون 2016 01:04pm

مہوش حیات بکھیریں گی کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں اداکارہ مہوش حیات بھی باصلاحیت گلوکار شیراز اپل کے ساتھ اپنے سُروں کا جادو بکھیریں گی۔

پہلے کوک اسٹوڈیو میں میشا شفیع، فریحہ پرویز، زیب بنگش اور صنم ماروی جیسے موسیقاروں نے اپنی لاجواب کارکردگی سے سامعین کے دل موہ لیے تھے اور اب کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کے پروڈیوسرز شیراز اپل، روحیل حیات اور اسٹرنگز نے اس سیزن میں کچھ نیا اور دلچسپ کرنے کا سوچتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کو شیراز اپل کے ساتھ گانا گانے کا گرین سگنل دےدیا ہے۔

 اس سے قبل مہوش حیات 'پانی برسا'، 'مجھے اب میری محبت کے فسانے نہ کہو' اور فریحہ پرویز کے ساتھ ایک ڈوئٹ 'ہر سانس گواہی دیتی ہے' بھی گا چکی ہیں۔

بشکریہ برانڈ سیناریو

Read Comments