شائع 17 جون 2016 01:42pm

رجنی کانتھ کی موت کی افواہ سے مداحوں میں تشویش

ممبئی :بھارتی سپر اسٹار رجنی کانتھ کی موت کی افواہ سے ہندوستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

ایک بھارتی ویب سائٹ نے یہ خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کردی تھی کہ رجنی کانتھ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں،جس کے بعد بھارت میں ان کے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اس سے پہلے بھی دوہزار گیارہ میں رجنی کانتھ کے حلق میں اچانک ورم اور شدید بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے ،تاہم اس دوران بھی رجنی کانتھ کو اسہی طرز کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

دوسری جانب رجنی کانتھ کے تشہیر کار نے میڈیا میں گردش کرتی ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ رجنی کانتھ بالکل صحت یا ب ہیں اور وہ ابھی انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق شوٹنگ سے کچھ روز کیلئے اجتناب کیا ہواہے اور وہ ابھی امریکا میں اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں ۔تشہیر کار نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رجنی کانتھ بہت جلد ٹوئٹر پر اس حوالے سے بیان بھی جاری کرینگے ۔

واضح رہے کہ پینسٹھ سالہ اداکار رجنی کانتھ کو" پدما وبوشن ایوارڈ" سے نواز ا جاچکا ہے اوروہ اب فلم "کبالی "کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد فلم "اینتھرین" کے سکوئل" شنکر دو" کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں ۔

 

Read Comments