پی ٹی آئی کی طاہرالقادری کے دھرنے کی حمایت

شائع 17 جون 2016 04:18pm

سیالکوٹ :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ملک میں مارشل لاء نہیں لگے لگا مگر حکومت کو دھکا لگا تو ذمہ دار نواز شریف اور نون لیگ ہوں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چودہ لوگ شہید ہوئے لیکن انصاف نہیں ملا
ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات میں تاخیر سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں،نون لیگ نواز شریف کی جگہ دوسرا وزیراعظم لاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بھی ٹی آر او میں شامل کیا جائے لیکن نواز شریف کے بغیر احتساب نہیں ہوسکتا۔موجودہ حکمران مافیا ہیں جنہیں شکست دینے کی اشد ضرورت ہے۔

Read Comments