Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور :پاک افغان بارڈر طورخم پر کشیدگی کے بعد پشاور میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاین میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق طورخم پر کشیدگی کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوچکی ہے۔پشاور میں غیرقانونی طورپر افغان باشندے رہائش پزیر ہیں۔جن کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرچ آپریشنز میں تیزی کا فیصلہ چودہ فارن ایکٹ کے تحت ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تھانوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ قانونی طور پر مقیم مہاجرین کی کاروباری سرگرمیاں محدود کرنے اور اْن کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔