Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جامعہ کراچی میں غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات میں مداخلت کرنے سے روک دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ نیب کام کررہا ہے اس لیے ایف آئی اے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
جامعہ کراچی میں سات سو غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ پر سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ غیرقانونی تقرریوں سے متعلق ریکارڈ فراہم نہیں کررہی،جامعہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکوائری بند کردی گئی تھی،اب دوبارہ انکوائری کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ نیب نے دس سال کا ریکارڈ مانگا ہے ہم تعاون کررہے ہیں،دوہزار سولہ میں عدالتی حکم پر انکوائری دوبارہ شروع کی گئی جبکہ موجودہ وائس چانسلرکے خلاف بھی نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی اور ایف آئی اے کو مزید انکوائری سے روکتے ہوئے کہا کہ نیب تحقیقات کررہا ہے اس لیے مداخلت نہ کی جائے۔