سندھ اسمبلی:گزشتہ روز کی ہاتھا پائی کے بعد آج ماحول پر امن رہا

شائع 17 جون 2016 05:31pm

کراچی :سندھ اسمبلی اجلاس میں گذشتہ روزہونے والی ہاتھا پائی کے بعد آج ماحول پرامن رہا۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے ایوان میں ایک دوسرے کی قیادت کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کرلیا۔گذشتہ روز کی گرماگرمی کے بعد آج ایوان میں ماحول ٹھنڈارہا،اسپیکرآغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ کل کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ارکان کوایک دوسرے کی لیڈرشپ کیخلاف تنقید اوربات نہیں کرنی چاہیے۔ایوان میں نثارکھوڑواورخواجہ اظہارالحسن نے پارٹی قیادت کوہدف تنقید نہ بنانے پراتفاق کیا۔قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارکا کہنا تھا کہ کل لیڈرشپ کیخلاف جو کہاگیا قابل افسوس ہے،بجٹ تقاریرمیں حکومت پرسخت تنقید جاری رکھیں گے۔

نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ ہم پربھی ذاتی حملے ہوتے ہیں جنہیں برداشت کیا،کرپشن اور منی لانڈری کے الزامات چپ چاپ سنتے رہے ۔نثارکھوڑو کے مطابق پارٹی لیڈرشپ کے خلاف غلط بات برداشت نہیں، ہم اپنی قیادت کے لیے جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں۔

Read Comments