شائع 18 جون 2016 07:10am

سلمان خان کی بپاشا باسو کیلئے انوکھی محبت

ممبئی:بولی وڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی حال ہی میں ہوئی ٹی وی کے معروف اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ شادی کا چرچہ کافی دنوں تک میڈیا پر رہا ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بپاشا کی شادی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام بڑے اسٹارز(شاہ رخ خان،سلمان خان وغیرہ) نے شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ یہ شادی ایک اور حوالے سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی اور وہ وجہ تھی' دس کروڑ کا بنگلہ'۔

بھارتی میڈیاکے مطابق بولی وڈ کے دبنگ خان  نے بپاشا باسو  سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کے تحفے کے طور پر 10 کروڑ کا  بنگلہ دیا تھا۔

سننے میں یہ بھی آیا تھا کہ سلمان کی جانب سے دئیے جانے والے اتنے مہنگے تحفے سے بپاشا کے نئے شوہر کرن سنگھ  گروورخاص خوش نظر نہیں آئے۔

تاہم اداکارہ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں کیوں کسی سے اتنا مہنگا تحفہ لوں گی'؟

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان نے مجھے ایسا کوئی تحفہ نہیں دیا ہے،میڈیا میں گردش کرنے والی تمام افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔

Read Comments