کراچی:عبداللہ کی فیملی کورٹ میں والد سے ملاقات

شائع 18 جون 2016 08:45am

 

کراچی:کراچی میں ڈھائی سالہ بچے عبداللہ کی فیملی کورٹ میں والد چوہدری اقبال سے ملاقات کرائی گئی۔

 کراچی کی فیملی کورٹ میں کمسن عبداللہ کی اس کے  والد چوہدری اقبال سے دو گھنٹے  ملاقات کرائی گئی۔چوہدری اقبال بیٹے کے لئے کپڑے، چاکلیٹ ، اورکھلونے ساتھ لایا تھا ، عبداللہ ان  کھلونوں سے کھیلتا رہا ۔

چوہدری اقبال کے وکیل کا کہنا تھا بچے کی  ملاقات ہوتی رہی تو وہ والد سے مانوس ہو جائے گا ،فیصل ایدھی کے وکیل نعیم قریشی نے میڈیا کو بتایا عبداللہ کے بہترمستقبل کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

 دوسری جانب  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان ایازکے دوبارہ ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  کہا کہ  ملزم کوعدالت میں پیش کئے بغیردوبارہ ریمانڈ منظورنہیں کیا جاسکتا۔

Read Comments