کراچی: ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد

شائع 18 جون 2016 10:03am

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 'دہشت گردوں' کے علاج سے متعلق کیس میں سابق مشیرپیٹرولیم  ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

  کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 'دہشت گردوں 'کے علاج میں سہولت سے متعلق سماعت ہوئی ۔

 عدالت میں پیپلزپارٹی کے عبدالقادرپٹیل،وسیم اختر، رؤف صدیقی اوردیگرنامزد ملزمان پیش ہوئے ۔

سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے سوال کیا  ،'کیا میرے اسپتال میں علاج ہوا'؟ جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے بظاہر کیا کیس ہے۔

 عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے ساتھ دیگرنامزد ملزمان کی درخواستوں پرفیصلہ 19 جولائی کوسنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Read Comments