Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:افغان اعلیٰ سطح وفد پیر کو اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔
افغان وفد کو دورے کی دعوت مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دی۔افغان وفد کی قیادت ڈپٹی وزیرخارجہ حکمت کرزئی کریں گے۔دوطرفہ بات چیت میں طورخم کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔
دوسری جانب پاک افغان طورخم سرحد پر چھ روز بعد آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔اس سے قبل متعلقہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے گیٹ کی تعمیر کے بعد افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کا مظاہر کیا گیا تھا اور واقعے میں پاک آرمی کے میجر علی جواد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا تھا ۔ جس کے بعد سے بارڈر پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان یہ سرحد چھ روز بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے اور مسافروں کی آمدورفت بھی بحال ہوگئی ہے ۔