قوم نے دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ،عابد شیر علی

شائع 18 جون 2016 04:21pm

فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ قوم نے مال روڈ پر دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ہے،وزیراعظم عید سے قبل پاکستان آجائیں گے لیکن مائنس ون فارمولا تسلیم نہیں ہوگا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے عمران خان اورطاہرالقادری پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ انتشارپھیلانے والے کزنز عوام کا خون چوسنا چاہتے ہیں۔ دس پارٹیوں کا اتحاد مال روڈ پرصرف دوہزار افراد ہی جمع کرسکا۔

عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کبھی لندن اورکینیڈا کے پلان پر کام نہیں کیا۔نوازشریف عید سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے تاہم مائنس ون فارمولا تسلیم نہیں ہوگا۔

Read Comments